کس ملک میں خواتین اور مرد زیادہ پرسکون نیند سوتے ہیں؟


اُن ممالک میں خواتین اور مرد زیادہ پر سکون نیند سوتے ہیں جہاں پر لڑکیوں کو ۔۔۔ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

صنفی مساوات کے لیے دنیا بھر میں جدوجہد جاری ہے لیکن اب اس حوالے سے امریکہ اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جس ملک میں لوگ صنفی مساوات کی ترویج کرتے ہوں اس ملک کے مردوخواتین کی نیند کا معیار بہت بہتر ہوتا ہے۔امریکہ کی یونیورسٹی آف سنسناٹی (University of Cincinnati)اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 23ممالک سے 14ہزار سے زائد مردوخواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور پھر ان ممالک میں صنفی مساوات اور اس کی تشہیر کی صورتحال اور ان شہریوں کی نیند کے معیار کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ ناروے وہ ملک ہے جہاں مردوخواتین کے برابرحقوق کے حوالے سے صورتحال پوری دنیا میں سب سے بہتر ہے۔ وہاں لوگ صنفی مساوات پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔ چنانچہ اس تحقیق میں ناروے ہی وہ ملک تھا جہاں کے مردوخواتین کی نیند کا معیار سب سے بہتر تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لیا روپنر کا کہنا تھا کہ ’’تحقیق میں شامل ممالک میں یوکرین وہ ملک تھا جہاں صنفی مساوات کی صورتحال سب سے ابتر تھی۔ نتائج میں ہم نے دیکھا کہ اس ملک کے مردوخواتین کی نیند کا معیار بھی دیگر تمام ممالک کی نسبت کمتر تھا۔ نتائج میں یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین کو تو صنفی مساوات کے فوائد حاصل ہوتے ہی ہیں، مردوں کو بھی اس سے جسمانی صحت اور بہتر ذہنی حالت جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ ان کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور یہ عوامل بہتر نیند سے جڑے ہوئے ہیں۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).