ایشیا کپ 2018 کا پہلا میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی


بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمان نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمان نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2018 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے شری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے جب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کے ٹاپ آرڈد کی کارکردگی بالکل اچھی نہ رہی اور ان کے پہلے دو بلے باز پہلے اوور میں ہی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد دوسرے اوور میں تمیم اقبال بھی زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اس موقعے پر مشفیق الرحمان اور محمد متھن نے ٹیم کو سہرا دیا اور 131 کی شراکت کی۔ تاہم اس دوران سری لنکا نے متعدد کیچز بھی ڈراپ کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمان نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اگرچہ بنگلہ دیش کی ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم مشفیق الرحمان نے ذمہ دارانہ بلے بازی جاری رکھی۔ نو وکٹوں کے نقصان پر تمیم اقبال حوصلہ مند فیصلہ کر کے واپس آئے اور ایک ہاتھ سے بلے بازی کی کوشش کی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تاہم تمیم اقبال کو دوسری بار بلے بازی کرنے آنے کے بعد زیادہ مشکل نہیں ہوئی کیونکہ مشفیق الرحمان گیند بازوں کا سامنا کرتے رہے اور آخری وکٹ پر مزید 32رنز بنا کر اپنی ٹیم کا کل سکور 261 تک پہنچا دیا۔

اس ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم شروع سے ہی مشکل کا شکار رہی اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا۔ وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور دسویں اوور تک سری لنکا کے 4 کھلاڑی 38 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جن میں ایک گروپ میں پاکستان، انڈیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنگا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں۔

ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جن میں ایک گروپ میں پاکستان، انڈیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنگا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بلے باز دلروان پریرا تھے جنہوں نے 29 رنز بنائے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم مشرفی مرتضی اور مستفیض الرحمن کی بہترین بولنگ کے نتیجے میں صرف 124 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مشفیق الرحیم مین آف دی میچ قرار پائے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جن میں ایک گروپ میں پاکستان، انڈیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنگا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف انڈئا سے اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32500 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp