بیلجیئم میں چپس کا سائز کم کیوں ہو گیا


فرائز

بیلجیم میں آلو کے’فرائز’ یا چپس کی لمبائی اب نارمل سائز سے تین سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔

ملک میں آلو کی فصل کی پیداوار سے متعلق ایسوسی ایشن کے سربراہ پیری لیبرن کا کہنا ہے کہ کم بارش کی وجہ سے فصل 25 فیصد کم ہوئی ہے۔

انھوں نے اخبار سڈ پریس کو بتایا کہ اس وقت آلو سائز میںچھوٹے ہیں، ہم چھوٹے چپس کھائیں گے۔

مزید پڑھیے

چین چاند پر آلو اگائے گا

فرائز بیلجیم میں روایتی ڈش ہے جسے مائیونیز کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

مسٹر لیبرن کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

جنوبی انگلینڈ، نیدرلینڈ، فرانس اور مغربی جرمنی میں بھی یہی صورتحال نظر آرہی ہے۔

گذشتہ ماہ روزنامہ گارڈیئن نے لکھا تھا کہ بیلجیئم نے خشک سالی سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین سے امداد کے معاہدے کے لیے بات کی تھی۔

ملک میں آلو کی کاشت کرنے والے سب سے بڑے ادارے یدان میں تباہی کی صورتحال ہے کسان کچھ کاشت نہیں کر پا رہے۔ ہم نے 30 فیصد گھاٹا ریکارڈ کیا ہے۔

بیلجیئم کے لوگوں نے 1680 میں اس وقت اپنی مرغن غذا فرائیڈ فش کے بجائے آلو کے فرائز کھانے شروع کیے جب دریائے موز کا پانی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے جم گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32494 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp