تحقیقات کے مطابق نوازشریف کا پراپرٹیز سے تعلق نہیں بن رہا، عدالت


تحقیقات کے مطابق نوازشریف کا پراپرٹیز سے تعلق نہیں بن رہا، عدالت
نوازشریف تو کہیں بھی نظر نہیں آرہے، جسٹس اطہرمن اللہ
آپ تفتیش سے نوازشریف کا تعلق نہیں جوڑسکے تو ہم کیسے فرض کرلیں، جسٹس اطہرمن اللہ
نوازشریف کا دور دور تک پراپرٹیز سے تعلق نظر نہیں آرہا، جسٹس اطہرمن اللہ
مان بھی لیا جا ئے کہ مریم نوازکی پیش کردہ دستاویزات جعلی ہیں توکیانیب عدالت سزا دے سکتی ہے، عدالت

نیب پراسیکیوٹر کا اعتراف: ذرائع آمدن کا پیش کیا گیا چارٹ غیر متعلقہ ہے
آپ کہہ ر ہے ہیں جو چارٹ آپ نے ہمیں دکھایا تھا وہ غیر متعلقہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ
جی وہ چارٹ غیر متعلقہ ہے، نیب پراسیکیوٹر

جس شخص نے چارٹ پیش کیاوہ کہتا ہے مجھے نہیں معلوم کس نے بنایا، جسٹس اطہرمن اللہ
ریکارڈ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے لیا گیا تھا، جہانزیب بھروانہ

آپ یہ کہناچاہتے ہیں کیس میں شک کافائدہ ملزم کونہیں دیا جا ناچاہیے، عدالت کا استفسار
جی بالکل، اس کیس میں شک کا فائدہ ملزم کونہیں دیا جا سکتا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ

اس کیس میں اتنی جلدی کیا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب کسی بھِی شکل میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے کہ 3 ایون فیلڈ فلیٹ نواز شریف اور مریم کی ملکیت یا کنٹرول میں ر ہے تھے۔ لیکن ان کو 25 جولائی کے انتخابات سے پہلے زیرو شہادت ہونے کے باوجود احتساب عدالت کے ذریعے جیل میں ڈال دیا گیا۔
نواز شریف، مریم نوازکیپٹن(ر)صفدرکی درخواستوں پر فیصلہ تین بجے سنایا جا ئے گا، عدالت


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).