راکھی ساونت کی طرف سے جسم کا بالائی حصہ عطیہ کرنے کا انوکھا اعلان


رئیلٹی ٹی وی سٹار اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عوامی خدمت کے نام پر اپنے جسم کا ایسا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپر ہو گیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ وہ معاشرے کی خدمت اور لوگوں سے محبت کے جذبے کے باعث اپنی چھاتیاں عطیہ کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں کچھ لوگ اپنی آنکھیں عطیہ کرتے ہیں اور کچھ پھیپھڑے اور گردے وغیرہ، یعنی لوگوں کا آپس میں اپنا پیار ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے کی خدمت میں مصروف ہے اور میں بھی چاہتی ہوں کہ لوگوں میں پیار بانٹوں تو اس لئے میں نے اپنے جسم کے ’’نازک  اعضا‘‘ عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہیں کون لینا چاہے گا اور یہ کسے ملیں گے ؟لیکن میں بہت خوش ہوں۔

کچھ لوگوں کی جانب سے حیران کن طور پر راکھی ساونت کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا مگر اکثریت ان کے فیصلے کا مذاق اڑاتی نظر آئی، سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر تبصرے کئے اور اخلاقی حدود بھی پھلانگ گئے۔

واضح رہے کہ کافی عرصہ قبل راکھی ساونت نے اعتراف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں کیرئیر کا آغاز کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے جسم کے نازک اعضاءکی سرجری کروائی تھی مگر 2010ءمیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سرجری کے ذریعے رکھوائے گئے امپلانٹ نکلوا دئیے ہیں تاہم بہت سے لوگوں کے خیال میں ان کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).