کیا یہ دنیا کا خوبصورت ترین ہوائی اڈا ہے؟


Sikkim airport

Rajiv Srivastava

پیر کے روز انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے انڈیا کے 100ویں ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ اسے دنیا کا سب سے خوبصورت ہوائی اڈا قرار دیا جا رہا ہے۔

ہمالیہ کے دامن میں واقع سکم میں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا واقع ہے اور اس ریاست کی سرحدیں تبت، بھوٹان اور نیپال سے ملتی ہیں۔

اس ریاست کا ہوائی اڈا ریاستی دارالحکومت گینگٹوک سے 30 کلومیٹر دور تعمیر کیا گیا ہے اور اسے انجینیئرنگ کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔

Sikkim airport

Rajiv Srivastava

یہ اڈا پاکیونگ گاؤں کے اوپر سطح سمندر سے ساڑھے چار ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور 201 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

پونے دو کلومیٹر طویل رن وے کے دونوں طرف گہری کھائیاں ہیں۔ ٹرمینل کی عمارت میں سو افراد کی گنجائش ہے۔

یہاں کے موسم کی وجہ سے ہوائی اڈے کی تعمیر بےحد دشوار ثابت ہوئی۔

Sikkim airport

Rajiv Srivastava

سب سے بڑا مسئلہ بھاری مشینری کو اس علاقے تک لے کر جانا تھا۔

Sikkim airport

Rajiv Srivastava

ہوائی اڈا بنانے کے لیے پہلے ایک اونچی دیوار کھڑی کی گئی، پھر اس کے اندر مٹی بھر کر اس کے اوپر پورا ہوائی اڈا بشمول رن وے تعمیر کیے گئے۔

یہاں چار اکتوبر سے تجارتی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

امید ہے کہ اس ہوائی اڈے سے سکم میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

تصاویر: سنجیو سری واستو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp