پبلک ٹرانسپورٹ میں دونوں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والے مرد صنفی اشتعال کا سبب بنتے ہیں


یہ نوجوان لڑکی مردوں کے مردانہ عضو پر بلیچ کیوں ڈال رہی ہے؟ وجہ ایسی کہ کوئی مرد سوچ بھی نہیں سکتا

 

روس میں ایک لڑکی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ایک بوتل ہاتھ میں رکھتی ہے جس میں پانی اور بلیچ کا آمیزہ ہوتا ہے اور وہ یہ آمیزہ ٹرین میں بیٹھے مردوں کے عضو مخصوصہ پر انڈیل دیتی ہے۔ اس کی اس حرکت کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کی 20سالہ اینا دوگیلیوک نامی یہ لڑکی لاءکی طالبہ ہے اور وہ یہ حرکت مردوں کی ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے کی عادت ختم کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مردپبلک ٹرانسپورٹ میں دونوں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھتے ہیں اور صنفی اشتعال کا سبب بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی اینا دو گیلیوک سینٹ پیٹرز برگ کی زیرزمین ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اسی مرد کے عضو مخصوصہ پر بلیچ ڈالتی ہے جو ٹانگیں پھیلا کر بیٹھا ہو۔ اینا کا کہنا ہے کہ ”بلیچ منٹوں میں کپڑے کا رنگ ختم کر دیتاہے۔ چنانچہ مردوں کے اس مخصوص حصے پر پینٹ پر بلیچ ڈالنے سے وہاں ہمیشہ کے لیے داغ پڑ جائیں گے اور انہیں یاد رہے گا کہ آئندہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹانگیں پھیلا کر نہیں بیٹھنا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).