کیا چیز مردوں کو اپنی بیویوں سے بے وفائی پر مجبور کرتی ہے؟


کیا چیز مردوں کو اپنی بیگمات سے بے وفائی پر مجبور کرتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے وہ وجہ بتادی جو آج تک کسی نے نہ سوچی تھی

مرد اپنی بیگمات سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ نئی تحقیق میں سویڈن کی سٹاک ہوم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مردوں کو بے وفائی پر اکسانے والے ایک ایسے عنصر کا انکشاف کیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد کالج تک تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ اپنی بیویوں کے ساتھ بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس کالج تک تعلیم پانے والی خواتین میں یہ چیز نہیں پائی جاتی اور وہ دیگر خواتین سے کم بے وفا ہوتی ہیں۔کالج تک تعلیم کے علاوہ ہوٹل میں ملازمت وہ پیشہ ہے جس سے منسلک مرد اپنی بیویوں سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1981ء سے 2002ء کے درمیان شادی کرنے والے جوڑوں سے سوالات کیے اور ان کے جوابات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن پیشوں سے وابستہ مرد سب سے کم بے وفائی کرتے ہیں ان میں کسان، لائبریرین اور کیمسٹ شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیرولین اوگلا کا کہنا تھا کہ ”کالج تک تعلیم پانے والے مردوخواتین زیادہ تر دفاتر میں کام کرتے ہیں اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے بے وفا ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے بے وفائی کی طرف راغب ہونے کے دیگر کئی عوامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس میں میرے لیے جو بات حیران کن تھی وہ یہ تھی کہ کالج تک تعلیم پانے والی خواتین میں بے وفائی کی شرح اس درجے کے مردوں سے کہیں کم تھی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).