اقوام متحدہ میں شاہ محمود قریشی کا خطاب، ’مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں‘


نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں سالانہ اجلاس سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا خطے میں امن کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان اس پر عمل کا مطالبہ کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کو خوش آمدید کرے گا۔

انھوں نے ساتھ میں امید ظاہر کی کہ انڈیا بھی اس کمیشن کے قیام کو تسلیم کرے گا۔

’سشما سوراج کا لہجہ اور جواب منصب کے شایان شان نہیں‘

’پاکستان کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ جیت لے گا‘

گستاخانہ خاکے: پاکستانی وزیرخارجہ کا او آئی سی کو خط

وزیر خارجہ نے کہا کہ منفی رویے کی وجہ سے مودی حکومت نے تیسری مرتبہ امن کے حصول کے لیے موقع گنوادیا ہے۔ انہوں نے انڈیا پر الزام لگایا کہ اس نے اقوام عالم کے سامنے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا ہے جس کے سبب سات دہائیوں سےانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کےعوام انسانی حقوق کی پامالی سہتے آرہےہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب کے آغاز میں اقوام متحدہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور سابق سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ میں حالیہ دنوں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور وہ اقوام متحدہ سے اس کے سدباب کے لیے قدم اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32466 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp