جنسی عمل، بوس و کنار اور نسوانی جسم فلموں میں دکھانے پہ سلمان خان کی رائے


فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں،سلمان خان (فوٹو: فائل)
فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں، سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں آج بھی فلم میں بوس و کنار اور نازیبا سین کرنے کے حق میں نہیں ہوں کیوں کہ آج بھی مجھے وہ واقعہ یاد ہے جب ہماری تمام فیملی ایک انگریزی فلم دیکھ رہی تھی تو اچانک ہی فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان بوس و کنار کا سین سامنے آگیا تھا۔

سلمان خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نازیبا سین کے سامنے آتے ہی تمام افراد نے سر جھکالیا تھا اور سین ختم ہوتے ہیں سب پھر سے فلم دیکھنے میں مشغول ہوگئے تھے لیکن اُس لمحے تمام افراد کے ہوتے ہوئے اُس سین کی وجہ سے عجیب صورت حال پیدا ہوگئی تھی اسی وجہ سے میں فلم میں نازیبا سین کو مناسب نہیں سمجھتا۔

دبنگ خان نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ جنسی عمل اور جسم دکھا کر کوئی فلم بزنس کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے نزدیک یہ عمل مناسب نہیں اور یہ فلم بنانے کا میرا طریقہ بھی نہیں ہے۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).