لبنیٰ ال اولایان سعودی عرب کی پہلی خاتون بینک سربراہ


سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بینک کا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولایان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس جون میں خواتین کو پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

فی الحال ایک خاندانی تنظیم کی سربراہ اولایان کو سعودی عرب کی فنانس انڈسٹری میں خواتین کی آمد کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں ’خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت‘

ڈرائیونگ کے بعد سعودی خواتین کو سٹیڈیم جانے کی اجازت

سعودی عرب میں’ ہزاروں خواتین ڈرائیور بھرتی ہو سکیں گی‘

’ڈرائیو کریں گی تو کنواری نہیں رہیں گی‘

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے والی اولایان رواں برس فوربز میگزین کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔

سعودی عرب برٹش بینک کی الاول بینک سے انضمام کے بعد بننے والا یہ نیا بینک ملک میں تیسرے بڑے بینک کی جگہ لے لے گا۔ اس بینک کا مجموعی کیپیٹل 17.2 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو اختیار دینے کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاتا ہے جنھوں نے گذشتہ برس ملک میں وژن 2030 نامی منصوبہ تیار کیا تھا جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp