شہباز شریف کی گرفتاری پر علامہ خادم حسین رضوی کا مطالبہ
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے شہباز شریف کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کے احتساب کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ میگا کرپشن میں ملوث شہباز شریف کی گرفتاری کاخیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کا بھی احتساب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیب احتساب کے دائرے کو بلاتفریق تمام کرپٹ عناصر تک پھیلائے اور ہر سیاستدان، جرنیل، جج، سیاسی و مذہبی رہنماﺅں مولوی، پیر اور مشیر کا غیر جانبدارانہ احتساب کیا جائے، کرپٹ عناصر سے لوٹ مار کی دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).