کیا علیم خان کی گرفتاری قریب ہے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا دعوی


”علیم خان بھی جلد گرفتار ہونے والے ہیں کیونکہ۔۔۔“ نیب کے پاس علیم خان کے بارے میں کیا ثبوت ہیں؟ جان کر ہی وزیراعظم بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کیا تو ملکی سیاست میں ہلچل برپا ہو چکی ہے اور اب سینئر صحافی و تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کی گرفتاری بھی قریب ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹ کی اور پوچھا کہ ”پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنماءکی گرفتاری بھی ہونے جا رہی ہے؟ اس حوالے سے کوئی اطلاعات ہیں؟“

عدیل راجہ کی ٹویٹ پر معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”علیم خان۔۔۔ نیب کے پاس ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بالخصوص دبئی کے اکاﺅنٹس کے حوالے سے جنہیں خفیہ طور پر والدین کے نام پر رقوم منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).