آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے اگلے ہفتے بات چیت کریں گے: اسد عمر


وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے اگلے ہفتے بات چیت کریں گے۔ جب تک صنعت پائوں پر کھڑی نہیں ہوتی، باقی ملکوں سے آگے نہیں نکل سکتے۔ وسائل کی کمی ہے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کہاں لگانے ہیں۔

ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ خطے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے ہے لیکن ایسا نہیں، پاکستان میں اللہ تعالی کی ہر نعمت ہے لیکن پھر بھی ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے دوراہے پر کھڑے ہیں۔ اگلے ہفتے ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے بات چیت کریں گے۔ ہم دنیا کے تمام ملکوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ جب تک ہماری صنعت اپنے پاﺅں پر کھڑی نہیں ہوتی تب تک ہم باقی ملکوں سے آگے نہیں نکل سکتے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کو کہاں لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں ڈیم کا ایک اچھا آئیڈیا ہے اور میں اس حوالے سے بات کروں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).