فریال مخدوم نے عامر خان کی ایک اور ویڈیو جاری کر دی


فریال مخدوم نے اپنے شوہر باکسر عامر خان کی ایسی ویڈیو جاری کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، گورے بھی غصے سے آگ بگولا کیونکہ۔۔۔

 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہتے ہیں، کبھی ذاتی جھگڑوں کو سوشل میڈیا پر لانے اور کبھی سکینڈلز کی خبروں کے باعث۔ اب فریال مخدوم نے عامر خان کی ایک ایسی ویڈیو سنیپ چیٹ پر پوسٹ کر دی ہے کہ گورے بھی آگ بگولا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق فریال مخدوم کی پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 31سالہ عامر خان گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر کسی سے بات بھی کر رہے ہوتے ہیں۔

عامر خان کی اس قانون شکنی پر لوگ انہیں اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”عامر خان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، اور فریال بھی اسے روکنے کی بجائے ویڈیو بنا رہی ہیں۔“روڈ سیفٹی چیئرٹی بریک کے ترجمان نے اس معاملے پر کہا ہے کہ ”ملک کے اتنے بڑے باکسنگ سٹار کی طرف سے قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزی بہت مایوس کن ہے۔ عامر خان یقینا یہ بات جانتے ہوں گے، اس کے باوجود وہ اس کے مرتکب ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر پولیس اس ویڈیو کی بنیاد پر عامر خان کو عدالت لے جائے توممکنہ طور پر انہیں 2ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 24ہزار روپے) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).