ہزاروں ڈالر مالیت کا شہابی پتھر ملا کیسے؟


ایک امریکی پروفیسر نے کہا ہے کہ ایک پتھر جو کہ دروازہ کھلا رکھنے کے لیے استعمال ہوتا رہا اصل میں شہابی پتھر ہے جس کی مالیت ہزاروں ڈالر ہے۔

سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کی مونا سربیسکو سے ایک مقامی شخص نے کہا تھا کہ وہ اس شے کا معائنہ کریں جو انھیں 30 سال قبل ایک کھیت سے ملی تھی۔

دس کلو گرام وزنی اس شہابی پتھر دیکھنے والے ماہر ارضیات جنھیں اس کا جائزہ لینے کے لیے کہا گیا کہتے ہیں کہ یہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا شہابی پتھر ہے۔

سویڈن میں بالکل نئی قسم کا شہابیہ دریافت

چاند سے ٹکرانے والا سب سے بڑا شہابی پتھر

یہ پتھر جو 1930 مشی گن کے علاقے ایڈمور میں گرا تھا اس کی مالیت ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

زیادہ شہابیوں میں عام طور پر اندازاً 90 سے 95 فیصد دھات آئرن ہوتا ہے۔

جو چیز اس شہابی پتھر کو دوسروں سے مختلف بناتی ہے وہ اس میں 88 فیصد آئرن اور 12 فیصد لوہے جیسی دھات نِکل کا پایا جانا ہے۔

ڈاکٹر سربیسکو نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ’ابتدائی نظامِ شمسی کا ایک ٹکڑا حقیقی معنوں میں ہمارے ہاتھوں میں آ گرا ہے۔‘

انھوں نے اس پتھر کا نمونہ واشنگٹن ڈی سی میں سمتھ سونیئن انسٹیٹیوٹ بھیجا جنھوں نے ان کی تحقیق کی تصدیق کی۔

سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نامور سائنس سینٹر اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

دریں اثنا یونیورسٹی شہابی پتھر کو سکھانے کے مواد کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp