کلین اینڈ گرین منصوبہ: وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران نعیم الحق نیند کے مزے لوٹتے رہے


وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سر سبز پاکستان کی ملک گیر صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حکومت عوامی حمایت کے بغیر مسائل حل نہیں کر سکتی۔ 40 ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے ہر سال مرتے ہیں۔ ملک میں کچرے کا مسئلہ حل کریں گے۔

کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب نجی نیوز چینلز نے حکومتی رہنما نعیم الحق کو خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے دیکھ کر یہ مناظر کیمرہ میں بند کر لیے۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، وزیراعظم خطاب کرتے رہے۔ نعیم الحق کبھی نیند کے عالم میں جھومتے رہے اور کبھی پھر چونک کر خطاب کی طرف متوجہ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بہت سے رہنماﺅں کو اہم اجلاسوں اور تقریبات میں سوتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن اس حوالے سے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے خاصی شہرت پائی جو اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں سوتے ہوئے پائے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).