نوجوان پہ اس کی گرل فرینڈ نے کن 22 چیزوں کے خلاف حیرتناک پابندیاں لگائیں؟


نوجوان لڑکی کی جانب سے اپنے بوائے فرینڈ کے لئے بنائے گئے قوانین کی فہرست سامنے آگئی، کن 22 چیزوں سے منع کررکھا تھا؟ دیکھ کر دنیا بھر کے مردوں کی سٹی گم ہوگئی

 

مردوں کی جانب سے خواتین پر لگائی جانے والی پابندیاں تو ایک عام بات سمجھی جاتی ہے مگر ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ پر ایسی ایسی پابندیاں عائد کر دی ہیں کہ جان کر ہر نوجوان گھبرا جائے گا۔ ویب سائٹ mirror.com کے مطابق ’ظالم‘ لڑکی نے 22 نکات پر مشتمل ایک شرائط نامہ تیار کیا اور اس پر اپنے بوائے فرینڈ کے دستخط بھی کروائے ہیں۔ لڑکے نے اس شرائط نامے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے، جس میں درج شرائط کچھ یوں ہیں:

کسی دوسری لڑکی کا فون نمبر تمہارے فون میں محفوظ نہیں ہوگا۔

تم کسی لڑکی کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کرو گے۔

تم نے کیگن سے میل جول نہیں رکھنا، نہ ہی اس کے گھر پر اور نہ ہی کہیں باہر۔

میرے بغیر ہنڈا پر نہیں جانا۔

ہفتے میں دو دفعہ سے زائد اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے نہیں جانا۔

کسی لڑکی کی طرف نہیں دیکھنا۔

اگر کوئی لڑکی کسی بھی وقت تمہارے پاس آئے تو تمہیں وہاں سے چل دینا ہو گا۔

اگر ہم کبھی باہر گھومنے پھرنے جاتے ہیں تو کوئی دوست ساتھ نہیں ہوگا۔

رومانوی معاملات میں تمہاری طرف سے کوئی خاص فرمائش نہیں ہوگی۔

میرے ساتھ کسی بات پر اظہار ناراضی نہیں کرنا۔

ٹائلر، نوحا، ڈیون اور جاش کو کبھی بھی گھر نہیں لانا۔

میری عدم موجودگی میں پینے پلانے کا اہتمام نہیں کرنا۔

جب بھی چاہوں میں تمہارے فون کی تلاشی لے سکتی ہوں۔

ہمارے گھر پر میری غیر موجودگی میں کوئی لڑکی نہیں آسکتی۔

جب ہم اکٹھے رہ رہے ہوں گے تو تمہارے دوست صرف کبھی کبھار ہی آسکتے ہیں۔

اگر میں نے تمہیں کسی لڑکی کے ساتھ دیکھ لیا تو تمہیں قتل کرسکتی ہوں۔

تم مجھے اکیلی چھوڑ کر کبھی بھی اپنے دوستوں کے پاس نہیں جاﺅ گے۔

جب میں تمہارے ساتھ باہر جاﺅں تو آسٹن کی جانب سے تمہارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔

ہفتے میں کم از کم دو بار ہمیں رومانوی ملاقات کے لئے باہر جانا ہوگا۔

اگر میں کہوں جمپ لگاﺅ تو تم نے کہنا ہے ”کتنا اونچاشہزادی محترمہ؟“

دن میں کم از کم ایک بار مجھے ”آئی لو یو!“ کہنا ضروری ہے۔

میرے میسج کا جواب دینے میں 10 منٹ سے زائد کی تاخیر کبھی بھی نہیں ہونی چاہیے۔

لڑکے پر عائد کی گئی ان پابندیوں کی فہرست سامنے آنے کے بعد جہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس معاملے سے محظوظ ہو رہے ہیں تو وہیں یہ بات بحث کا موضوع بھی بن گئی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یقیناً یہ لڑکا پہلے بے وفائی کا مرتکب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لڑکی نے اس پر ایسی سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگوں کا یہ مﺅقف بھی ہے کہ بہرحال اس قسم کی شرائط وضع کرنا اپنے ساتھی کو کنٹرول کرنے کی خواہش کا عکاس ہے، جو کسی بھی رشتے کے لئے مثبت علامت نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).