کوہاٹ میں سوارہ میں دی گئی دو بچیاں بازیاب


\"kohat\"کوہاٹ پولیس نے سوارہ میں دی گئی دو بچیوں کو بازیاب کرکے نکاح خواں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق محبت کی شادی کے تنازع پر کچھ روز قبل جرگہ ہوا۔جرگے میں مسلم گل نامی شخص نے عید گل نامی شخص پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے نے بغیر اجازت مسلم گل کی بیٹی سے محبت کی شادی ہے جس پر جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے سوارہ کے تحت عید گل کی تین سالہ بیٹی رضیہ اور 12سالہ مریم کو سوارہ کے تحت مسلم گل کے حوالے کردیا اور 50 سالہ مسلم گل نے 12 سالہ مریم سے اس کی مرضی کے خلاف نکاح بھی کرلیا۔
عید گل کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نکاح پڑھانے والے مولو ی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے دونوں بچیوں کو بازیاب کرالیا۔12 سالہ بچی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments