ایشوریا بھی بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف میدان میں آگئیں


مبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فلم انڈسٹری میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں جنسی ہراسانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے ہمیشہ ہی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کی، ماضی میں بھی کرچکی ہوں، اب بھی کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔

ایشوریا رائے نے کہا کہ جہاں تک خواتین کا آواز اٹھانے انہیں قوت دینے اور اپنی بپتا سنانے کا اعتماد دینے کی بات ہے تو یہ صرف اِس وقت کا معاملہ نہیں، ایسا پہلے بھی کئی بار ہوتا رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب اس میں شدت پیدا ہوئی ہے اور سوشل میڈیا نے اس گفتگو کو ممکن بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ اب دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود کسی بھی عورت کی آواز سنی جارہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکاری میں آزاد خیالی پر پابندی برداشت نہیں، ایشوریہ رائے

انہوں نے کہا کہ می ٹو( میں بھی ) تحریک وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔
بشکریہ ایکسپریس۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).