ماڈل ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا


ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکائونٹس کے معاملے میں بھی آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنےآئی ہے۔ ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا ہے ۔

انکشاف ہوا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کارروائی سے غیر حاضر ایان علی کے اکائونٹ میں جعلی اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کے ایان علی سے تعلق کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ایان علی کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی ہے جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).