سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے مسافروں کے سامنے ہی ایک خواجہ سرا کو برہنہ کر دیا


’ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے میری قمیض اتروائی اور۔۔۔‘ خواجہ سرا نے روتے روتے انتہائی شرمناک واقعہ سنادیا

 

بیچارے خواجہ سراﺅں کی زندگی کہیں بھی آسان نہیں، پاکستان ہو یا برطانیہ، ان کے ساتھ سلوک ایک سا ہی ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں کچھ زیادہ بدسلوکی کی جاتی ہو گی مگر ترقی یافتہ کہلانے والے ممالک بھی اس بدقسمت صنف کی تضحیک میں پیچھے نہیں ہیں۔ برطانیہ میں پیش آنے والے اس واقعے کو ہی دیکھ لیجئے، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے مسافروں کے سامنے ہی ایک خواجہ سرا کو برہنہ کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ لیوٹن ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ایک خواجہ سراءمسافر سکیورٹی گیٹ سے گزرا تو الارم بج اٹھا، مگر بیچارے خواجہ سراءکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ الارم کا بجنااُس کے لئے ایک بھیانک خواب بن جائے گا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اُسے ایک طرف کر لیا اور و ہیں اس کی شرٹ اتروا دی۔

للتھ کیرل نامی خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ سب کے سامنے اُس کے ساتھ اتنی بدسلوکی اور توہین آمیز سلوک کیا گیا کہ وہ رونے لگیں لیکن سکیورٹی اہلکاروں کو ان پر رحم نہیں آیا۔ انہوں نے نہ صرف قمیض اتروائی بلکہ ایک کمرے میں لے گئے اور زیر جامہ اتارنے پر بھی مجبو رکر دیا۔

للتھ نے روتے ہوئے بتایا کہ ”ایک مرد سکیورٹی اہلکار نے تلاشی لیتے ہوئے میرے برہنہ جسم کو چھوا بھی۔ میرے لئے یہ ایک انتہائی صدمہ خیز تجربہ تھا۔ میری پرواز کا وقت رات 8بجکر 5منٹ تھا اور مجھے لندن سے ڈبلن کے لئے روانہ ہونا تھا۔ الارم بجنے کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں نے میری باڈی سرچ کا فیصلہ کیا لیکن ایک مرد اہلکار دیگر مسافروں کے سامنے ہی میرے جسم کو چھونے لگا، اس کے بعد وہ مجھے الگ کمرے میں لے گئے اور مجھے زیر جامہ اتارنے پر بھی مجبور کر دیا۔“

لندن لیوٹن ائیرپورٹ کے ترجمان کا اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”ہم اس بات پر سخت معذرت خواہ ہیں کہ مس کیرل کو لازمی چیکنگ کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے ان سے براہ راست معذرت کی ہے اور اس معاملے کی تحقیق کررہے ہیں۔ ہم خیال رکھیں گے کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).