شادی شدہ افراد عام طور پہ محبوباؤں سے ملنے کے لئے کس وقت کا انتخاب کرتے ہیں؟


بے وفائی کرنے والے شادی شدہ افراد اس کام کے لئے سب سے زیادہ کس وقت کا انتخاب کرتے ہیں؟ جان کر بیگمات اس ٹائم پر شوہروں کو گھروں سے باہر ہی نہ نکلنے دیں

 میل آن لائن کے مطابق ڈیٹنگ ایجنسی ایشلی میڈیسن نے شادی شدہ مردوں کے معمولات کا مطالعہ کیا ہے تاکہ معلوم ہو کہ وہ کس طرح کی سوچ رکھتے ہیں، کس طرح کی سرگرمیاں رکھتے ہیں اور دن میں وہ کون سا وقت ہوتا ہے جب وہ محبوبہ سے بات کرتے ہیں اور ملاقات کے لئے جاتے ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے وفائی کے مرتکب ہونے والے مرد زیادہ تر دفتری اوقات کے دوران محبوبہ سے بات چیت کرتے ہیں اور عموماً رات 9 بجے کے بعد اُسے ملنے جاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 1600 ایسے افراد سے معلومات جمع کی گئیں جو شادی شدہ ہونے کے باوجود معاشقہ چلا رہے تھے۔ ان میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ وہ صبح بیدار ہوتے ہی اپنی محبوبہ کے بارے میں سوچنا شروع کردیتے ہیں اور عام طور پر جب دفتر پہنچتے ہیں تو کچھ دیر بعد ہی اس سے پہلا رابطہ کرلیتے ہیں۔

تحقیق کے شرکاءمیں سے دو تہائی ایسے افراد تھے جن کی شادی کو 10 سال سے زائد عرصہ ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے وفائی کے مرتکب ہورہے تھے۔ ان میں سے تقریباً 44 فیصد ایسے تھے جو لگ بھگ ایک سال یا اس سے زائد عرصے سے معاشقہ چلارہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).