معروف گلوکارہ کے شوہر نے شادی کی پہلی رات ان کے ساتھ کیا تکلیف دہ حرکت کی؟


’میرا شوہر مسلسل تشدد کرتا تھا لیکن پھر ایک دن 2 لڑکیاں گھر لے آیا اور کہنے لگا کہ اب یہ ۔۔۔‘ معروف گلوکارہ نے انتہائی شرمناک انکشاف کر دیا

معروف امریکی گلوکارہ ٹینا ٹرنر نے کئی دہائیوں تک اپنی گائیکی کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کیا، لیکن اس کا موسیقار شوہر اس پر کیسے کیسے مظالم کرتا تھا، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ٹینا ٹرنر نے گزشتہ دنوں ایسے ہوشربا انکشافات کیے ہیں کہ ہر سننے والا ششدر رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 78سالہ ٹینا ٹرنر نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر نے تمام عمر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ ”میرا شوہر آئیک ٹرنر تشدد کرتے ہوئے ہمیشہ منہ اور سر کو نشانہ بناتا تھا۔ اس کی مارپیٹ کی وجہ سے کئی بار میرے ہونٹ پھٹے، سر پھوٹا، آنکھوں اور چہرے پر زخم آئے اور پسلیاں ٹوٹیں۔ اس شخص کے ساتھ میراازدواجی تعلق ایسے ہی تھا جیسے کوئی میرے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہو۔ میں اپنے بچوں کی وجہ سے اس کے ساتھ تعلق نباہ رہی تھی لیکن پھر ایک روز وہ دو لڑکیاں اپنے ساتھ لے کر آیا اور کہنے لگا کہ ’یہ میری داشتائیں ہیں، اب یہ یہیں رہیں گی۔‘ یہ وہ وقت تھا جب میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پھر بھی مجھے اس فیصلے پر عمل کرنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں اس کی انتقامی ذہنیت سے بہت خوفزدہ تھی۔“

ٹینا ٹرنر نے مزید بتایا کہ ”اس وقت میری عمر 22سال تھی جب آئیک ٹرنر سے میکسیکو کے شہر تریجواینا میں میری شادی ہوئی۔ میں ایک خوبصورت رومانوی سہاگ رات کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھی لیکن میرا شوہر میرے پاس آیا اور اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ میں اس کے ساتھ چل دی اورآئیک مجھے لے کر جسم فروشی کے اڈے پر پہنچ گیا۔ میں یہ سب دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی۔ میں جانتی تھی کہ آئیک ایک تشدد پسند شخص تھا، چنانچہ میں خاموش رہی۔ کچھ ہی دیر میں وہاں کئی مردوخواتین آ گئے اور آپس میں جنسی تعلق استوار کرنے لگے۔ میرے شوہر نے تمام رات مجھے یہ شرمناک ’سیکس شو‘دکھایا۔تمام عمر ایسی ہولناک سہاگ رات کی یاد اپنے ذہن سے محو کرنے کے لیے جدوجہد کرتی رہی۔ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ میرا شوہر کس قسم کا انسان تھا، ایک ایسا انسان جو اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے فوری بعد لائیو سیکس شو دکھانے لے گیا تھا۔ اس رات جو کچھ میں نے دیکھا اس قدر گھناﺅنا تھا کہ میں اسے کبھی بھول نہیں پائی۔“واضح رہے کہ ٹینا ٹرنر اور آئیک کی 1962ءمیں شادی ہوئی تھی اور 1978ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).