شوٹنگ کے دوران الوک ناتھ شراب پی کر میرے کمرے میں زبردستی گھس آئے: اداکارہ دیپکا


بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیا تو اس کے بعد انڈسٹری میں ”می ٹو“ مہم زور پکڑ گئی ہے تاہم سنسکاری اداکار الوک ناتھ کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والے دو خواتین کے بعد اب تیسری بالی ووڈ اداکارہ دپیکا امین میدان میں آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا امین نے ٹویٹر اور فیس بک کا سہارا لیا اور الوک ناتھ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے پوری بالی وڈ انڈسٹر ی میں ہنگامہ پرپا کر دیاہے ۔ دپیکا امین نے کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ” سونو کی ٹیٹو کی سویٹی“ میں الوک ناتھ کے ساتھ اداکاری کی ہے تاہم انہوں نے اب سے کئی سال پہلے پیش آنے والا ہولناک واقعہ بیان کر دیا ہے۔

ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے دپیکا امین کا کہناتھا کہ ” بالی ووڈ میں ہر کوئی جانتا ہے کہ الوک ناتھ ایک شرابی ہے جو کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے۔ کئی سال پہل ایک ٹیلی فلم کی آوٹ ڈور شوٹنگ جاری تھی۔ الوک ناتھ زبردستی میرے کمرے میں گھس آئے، مجھے دیکھ کر ان کی رال ٹپکنے لگی اور انہوں نے شراب کے نشے میں وہاں پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں موجود تمام افراد میر طرف بھاگے اور یہ یقینی بنایا کہ میں محفوظ ہوں ، میں اس وقت جوان تھی اور مجھے آج بھی وہ خوفناک واقعہ یاد ہے ۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں فلم ’ سونو کی ٹیٹو کی سویٹی‘ کی فلم کی شوٹنگ میں الوک ناتھ بہت مدھم تھے ، ہوسکتاہے کہ تبدیل ہو گئے ہوں؟ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈائریکٹر رانجن نے انہیں صاف صاف بتا دیا ہوگا کہ میں کسی قسم کا بھی غیر ذمہ درانہ رویہ برداشت نہیں کروں گا ۔“ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ونتا نندا کی دل کو توڑ دینے والی تحریر پڑھی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں انہیں سپورٹ کروں ۔

الوک ناتھ پر بے شمار الزامات سامنے آنے کے بعد انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز اسوسی ایشن نے بھی ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں ان سے موقف طلب کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز اسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت کا کہناتھا کہ فیڈریشن بھی ”می ٹو“ کو سپورٹ کرتی ہے۔ ہم نے پہلے ہی ایک نوٹس تیار کر لیا ہے جو کہ جلد ہی انہیں ارسال کیا جائے گا کیونکہ ونتا نندا ہماری فیڈریشن کی محترم شخصیت ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).