ثناءبچہ اب کس نیوز ٹی وی کیساتھ منسلک ہوئیں؟
معروف صحافی ثناءبچہ نے آپ نیوز نیٹ کو جوائن کر لیا ہے جس کا اعلان آپ نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
ثناءبچہ نے آپ نیوز نیٹ ورک کے ایم ڈی جنید اقبال کے ساتھ ملاقات کی اور آپ میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بن گئیں۔ اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ثناءبچہ کے مداح اس نئے سفر پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ ثناءبچہ اس سے قبل میڈیا سے کافی عرصہ دور رہنے کے بعد پبلک نیوز کیساتھ منسلک ہوئیں تھیں اور کچھ عرصہ پروگرام بھی کرتی رہیں تاہم کچھ ہی ہفتوں قبل انہوں نے استعفیٰ دیدیا تھا۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).