تقریباً ایک دن لمبی فلائٹ؛ 16700 کلومیٹر کا فاصلہ، سفر ختم کہاں ہو گا؟


دنیا کی سب سے لمبی فلائٹ، کہاں سے کہاں لے کر جائے گی؟ کتنی دیر لگے گی؟ جانئے

 

 سنگاپور ایئرلائنز دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے اور اب اس نے وہ دنیا کی طویل ترین پرواز چلا کر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز سنگاپور کے چینگی ایئرپورٹ سے 16ہزار 737کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 19گھنٹے میں براہ راست نیویارک جائے گی۔ ایئرلائنز کا طیارہ اے 350-900یوآر ایل 161مسافروں کو لے کر نیویارک کے لیے روانہ ہو گا۔ ان میں 67بزنس کلاس کے مسافر ہوں گے اور 94پریمیئم اکانومی کے۔پرواز میں 4پائلٹ موجود ہوں گے جو شفٹس میں جہاز کو اڑائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی یہ طویل ترین نان سٹاپ پرواز آج روانہ ہو رہی ہے۔طویل سفر کے پیش نظر اس پرواز میں سٹینڈرڈ اکانومی کلاس نہیں رکھی گئی۔ اس سے قبل دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قطر ایئرویز کے پاس ہے۔ اس کی پرواز آک لینڈ سے دوحہ سروس فراہم کرتی تھی اور یہ فاصلہ 17گھنٹے 40منٹ میں طے کرتی تھی۔دوسرے نمبر پر قنطاس ایئرلائنز کی پرتھ سے لندن کی سروس طویل ترین تھی جو نان سٹاپ 14ہزار 484کلومیٹر کا فاصلہ 17گھنٹے 20منٹ میں طے کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).