پیسہ نہ کما سکنے کی ایک اہم وجہ سامنے آ گئی


’جو لوگ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ اچھے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

 

دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے بھی، مگر اچھے لوگوں کے ساتھ دنیا میں کیا سلوک ہوتا ہے؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر اچھے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے کولمبیا بزنس سکول کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اچھے لوگ، جو دوسروں کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوں اور دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوں انہیں کام کے عوض بہت کم معاوضہ ملتا ہے اور ان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگ مادی اشیاءکو اہمیت نہیں دیتے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر سینڈرا میٹز کا کہنا تھا کہ ”اچھے لوگ اس لیے کم نہیں کماتے کہ وہ کام میں آسانی سے تعاون کرتے ہیں اور ان کا ناجائز فائدہ اٹھانا اور انہیں استعمال کرنا آسان ہوتا ہے بلکہ ہماری تحقیق کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگ مالی فوائد پر کم توجہ دیتے ہیں۔ وہ کام کو مالی فائدے کی عینک سے نہیں دیکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی نسبت رقم کمانے کے اعتبار سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ہماری تحقیق میں جتنے بھی ایسے لوگ تھے وہ دوسروں کی نسبت زیادہ مالی دشواریوں کا شکار تھے۔ ان پر قرض بھی زیادہ تھا اور وہ بچت بھی بہت کم کرپا رہے تھے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).