خاتون قیدیوں کو ہراساں اور ریپ کرنے کے الزام میں خواجہ سرا قیدی کو عمر قید


لندن (این این آئی) برطانیہ میں خواجہ سر ا کی جانب سے 2 خاتون ساتھی قیدیوں کو ہراساں کرنے کے اعتراف اور اس سے قبل دیگر 2 خواتین کے ریپ کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے 52 سالہ کیرن وائٹ کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ملزم کو خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔ کیرن وائٹ جو پیدائشی طور پر مرد تھیں تاہم اب وہ خود کو خاتون بتاتی ہیں، کو خاتون کو زخمی کرنے کے الزام میں اور ریمانڈ کے دوران ریپ کے 2 مقدمات اور 2 جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمات میں جیل کی سزا سنائی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیرن وائٹ خواتین کے قریب آنے کے لیے اپنے مخنث ( خواجہ سرا ) حلیے کا استعمال کرتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران جج کرسٹوفر بیٹی نے کیرن وائٹ سے کہا کہ تم بچوں، خواتین اور عام عوام کے لیے انتہائی خطرناک ہو۔ کیرن وائٹ ساڑھے 9 سال سلاخوں کے پیچھے گزاریں گی جس کے بعد ان کے پیرول پر غور کیا جائے گا۔ پراسیکیوٹر کرسٹوفر ڈن نے عدالت کو بتایا کہ کیرن وائٹ کو اگست کے مہینے میں اپنے 66 سالہ پڑوسی پر چاقو سے حملہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).