اداکارہ سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے


بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی ’’ ویرما دیوی’’ نام سے آنے والی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں ٗفلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی ٗاب انکا یہ کردار کنٹر گروپ کرناٹک رکشناوید کو بالکل پسند نہیں آیا۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی فحش فلموں کی اداکارہ کو تاریخی کردار نہیں کرنے دیں گے۔

سنی لیونی کی فلم کی کاسٹنگ کی مخالفت کو لیکر ریلیاں نکالی گئیں۔ معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلا کر مخالفت کی گئی۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ وہ ہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی اور اجتماعی خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈستڑی میں داخل ہونے سے قبل سنی لیونی عریاں فلموں میں کام کرتی رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).