افغانستان : ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ہلاک


\"droan\"امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر سراج الدین خادمی مارا گیا۔افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے لاجسٹک کمانڈر اور کوئٹہ شوریٰ کے رکن سراج الدین خادمی کو جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
صوبے کے پولیس کمانڈر اسد اللہ شیرزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے کے وقت سراج الدین خادمی کے ہمراہ ایک اور شخص بھی تھا، جس کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم افغان طالبان نے ڈرون حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔
افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’خاما پریس‘ نے اپنی رپورٹ میں صوبائی حکومت کے میڈیا آفس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سراج الدین خادمی کو پکتیکا کے ضلع سروازا میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں چند ہتھیار بھی تباہ ہوئے، جبکہ عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments