ابو ظہبی ٹیسٹ: پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹسمین محتاط


کرکٹ

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنائے تھے۔

اس وقت کریز پر فخر زمان اور اظہر علی موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں پانچ رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دبئی ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم

’دبئی میں ٹیسٹ جیتنا کوئی آسان کام ہے؟‘

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز محمد حفیظ تھے جو صرف چار رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر میر حمزہ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp