نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتیں گے: شاہد آفری


\"afridi\"قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی میں اپنے آخری میچ کو جیت سے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
نیوزی کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اپنے ایک انٹر ویو میں شاہد آفری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی پچز پر کھیلنے کا مزہ آتا ہے، یہاں کے گراو¿نڈ بہت اچھے اور کراو¿ڈ بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہو گی کہ فیصلہ کن میچ میں ٹیم جیتے اور آل راو¿نڈ پرفارمنس دکھاو¿ں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں اچھی بولنگ نہیں کروائی، دونوں کھلاڑیوں کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اس لئے انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی، جس طرح سے نیوزی لینڈ کے بلے باز بیٹنگ کر رہے تھے اگر 200 رنز کا ہدف بھی ہوتا تو کیوی بلے باز وہ بھی بنا لیتے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں ہونے والے فیصلہ کن معرکے کے لئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں، صہیب مقصود اور عمر گل کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments