ابو ظہبی ٹیسٹ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز


ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور شان مارش نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

اب سے کچھ دیر پہلے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 262 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز شروع کی تو محمد عباس نے ابتدا میں ہی پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی جب انھوں نے عثمان خواجہ کو تین کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

پہلے دن کے آخری اوور میں محمد عباس نے نائٹ واچ مین پیٹر سڈل کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، انھوں نے چار رنز بنائے۔ امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر تھرڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام

ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن بولرز حاوی رہے

دبئی ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم

’دبئی میں ٹیسٹ جیتنا کوئی آسان کام ہے؟‘

منگل کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اس وقت مہنگا ثابت ہوا جب پہلے ہی سیشن میں پاکستان کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

تاہم دوسرے سیشن میں فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد کی محتاط بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم مشکل صورتحال سے کچھ حد تک نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز دو میچوں پر مشتمل ہے۔ دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp