ابوظہبی: پاکستان مشکل ہدف دینے کی پوزیشن میں


ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور حارث سہیل نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور اب سے کچھ دیر پہلے دو وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا پر 283 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فخر زمان نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز محمد حفیظ تھے جو مچل سٹارک کی گیند پر چھ کے انفرادی سکور پر کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بحران سرفراز کو واپس لے آیا

ابوظہبی: دوسرے دن کا اختتام، پاکستان 281 رنز آگے

ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام

‘قصور سارا ٹیسٹ کرکٹ کا ہے!’

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے پہلی اننگز میں 39 جبکہ مچل سٹارک نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عباس نے پانچ، بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز دو میچوں پر مشتمل ہے۔ دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp