ستاروں کی چھاؤں میں کرنوں کا رقص، کتاب اور بوسہ  ۔۔۔۔ ڈاکٹر لبنیٰ مرزا بنام رابعہ الربا


ڈیر رابعہ

میں‌ چند ہفتے پہلے کینیڈا میں‌ تھی۔ ڈاکٹر سہیل سینئر لکھاری اور سینئر ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے میرے مینٹور ہیں۔ انہوں‌ نے مجھے اپنی اردو لکھائی بہتر بنانے کے لیے یہ مشورہ دیا کہ میں رابعہ کی تخلیقات پڑھوں۔ انہوں‌ نے کہا کہ رابعہ کا اردو میں لکھنے کا انداز خوبصورت ہے اور اس سے مجھے اپنے جملے بہتر طریقے سے جوڑنے میں‌ مدد ملے گی۔ میرے اوکلاہوما واپس آنے کے بعد انہوں‌ نے اپنے اور آپ کے درمیان لکھے ہوئے خطوط پر مبنی ایک پی ڈی ایف فائل بھی بھیجی۔ صبح صبح‌ میں‌ نے اپنا کمپیوٹر آن کیا اور کتاب کھولی۔ ابھی مریض‌ آنا شروع نہیں‌ ہوئے تھے۔ میں‌ نے سوچا کہ بریک روم میں‌ جاکر کافی پیوں۔ دروازہ کھولا تو ایک ڈرگ ریپ خاتون ناشتہ لاکر میز پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ میں‌ الٹے پاؤں‌ واپس آگئی۔ اتنی صبح میرے دماغ میں‌ اتنی طاقت نہیں تھی کہ اس بحث میں‌ الجھا جائے کہ ان کی دوا دوسری کمپنی کی دوا سے کیوں‌ بہتر ہے۔ اس دن کلینک بھی بہت مصروف تھا لیکن مریضوں‌ کے بیچ میں‌ اس پوری کتاب کو میں‌ نے ایک دن میں‌ پڑھ لیا۔ کچھ خطوط کو واپس جا کر دوبارہ بعد میں‌ پڑھا۔ ان میں‌ سے کچھ خطوط اس سے پہلے بھی ’ہم سب‘ کی ویب سائٹ پر پڑھے تھے۔

آپ کی تحریریں واقعی بہت خوبصورت ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسے ہی لکھتی رہیں گی۔ یقینا” اس سے نہ صرف اور لوگوں کو فائدہ ہوگا، میری اردو بھی امید ہے کہ بہتر ہوجائے گی۔ آپ نے ایک شروع کے خط میں‌ لکھا ہے کہ آپ زندگی کو خود ساختہ قید سے دیکھتی رہی ہیں۔ یہاں‌ پر مجھے ایک انگلش مووی “ٹک ایور لاسٹنگ” یاد آگئی جو کئی سال پہلے دیکھی تھی۔ ٹک اور ونی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ٹک کے خاندان نے آب حیات پی لیا تھا اور اس کا کردار لافانی تھا وہ ونی سے کہتا ہے کہ “موت سے مت ڈرو ونی، اس زندگی سے ڈرو جس کو جیا نہ گیا ہو!” میں‌ بھی یہی سمجھتی ہوں‌ کہ زندگی اسی لیے اتنی قیمتی ہے کہ ایک ہی ہے۔ میں‌ آپ سے سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں اور نصیحت سے گریز کرنا چاہوں گی۔ آپ اس بات پر غور کریں‌ کہ کیا آپ کو اپنے اردگرد رقصاں زندگی کو ایک قید کے اندر سے دیکھتے رہنا چاہئیے؟ میں یہ چاہتی ہوں‌ ڈیر رابعہ کہ آپ لی این وامک کا گانا “آئے ہوپ یو ڈانس!” سنیں اور اس کو محسوس کریں۔

I hope you never lose your sense of wonder

You get your fill to eat but always keep that hunger

May you never take one single breath for granted

God forbid love ever leave you empty handed

I hope you still feel small when you stand beside the ocean

Whenever one door closes I hope one more opens

Promise me that you’ll give faith a fighting chance

And when you get the choice to sit it out or dance

I hope you dance

I hope you dance

ترجمہ

میں امید کرتی ہوں‌ کہ آپ کا تجسس کبھی کم نہ ہو گا

آپ کا دل بھر بھی جائے تو تشنگی باقی رہے گی

کاش آپ ایک بھی سانس بے کار سمجھ کر نہ لیں

خدا نہ کرے کہ محبت آپ کو خالی ہاتھ چھوڑ دے

میں‌ امید کرتی ہوں‌ کہ آپ خود کو اب بھی چھوٹا محسوس کریں‌ جب آپ سمندر کے کنارے کھڑی ہوں

جب بھی ایک دروازہ بند ہوجائے تو میری امید ہے کہ آپ کے لیے ایک اور کھل جائے

مجھ سے وعدہ کریں‌ کہ آپ یقین کو ایک موقع دیں‌ گی

اور آپ کو موقع ملے کہ رقص کریں یا باہر سے بیٹھ کر دیکھتی رہیں تو

مجھے امید ہے کہ آپ رقص کریں‌ گی

مجھے امید ہے کہ آپ رقص کریں‌ گی

I hope you never fear those mountains in the distance

Never settle for the path of least resistance

Livin’ might mean takin’ chances, but they’re worth takin’

Lovin’ might be a mistake, but it’s worth makin’

Don’t let some Hellbent heart leave you bitter

When you come close to sellin’ out, reconsider

Give the heavens above more than just a passing glance

And when you get the choice to sit it out or dance

I hope you dance (Time is a wheel in constant motion always rolling us along)

I hope you dance

مجھے امید ہے کہ آپ فاصلوں پر موجود پہاڑوں سے کبھی خوفزدہ نہیں‌ ہوں‌ گی

کبھی بھی آسان راستے پراکتفا نہیں کریں‌ گی

زندگی کا مطلب شائد خطرے مول لینا ہو، لیکن وہ لینے کے لائق ہیں

محبت کرنا شائد ایک غلطی ہو لیکن وہ کرنے کے لائق ہے

کسی کو بھی اتنی اجازت نہ دیں‌ کہ وہ آپ میں‌ کڑواہٹ چھوڑ جائے

اگر آپ ہمت ہارنے کے نزدیک ہوں تو دوبارہ سوچیئے گا

آسمانوں‌ کو سرسری نگاہ سے کچھ زیادہ توجہ دیں

اور جب آپ کو موقع ملے کہ باہر بیٹھ کر دیکھتی رہیں یا رقص کریں تو

مجھے امید ہے کہ آپ رقص کریں‌ گی!

باقی تحریر پڑھنے کے لئے اگلا صفحہ کا بٹن دبائیے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3