دماغ چکرا دینے والی تصاویر


اس تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے؟ کیا یہ منجمد تصویر ہے یا اس میں حرکت ہے؟ کیا یہ تصویر ہی ہے یا کوئی ویڈیو یا جف ہے؟

اصل میں یہ تصویر نظر کا دھوکہ ہے۔ اس تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت شیئر کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاکھوں افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔

سب سے پہلے یہ تصویر نیورو ساائنٹسٹ ایلس بروورب نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔ ان کا مقصد تھا کہ وہ جان سکیں کہ انسانی دماغ کیسے کام کرتے ہیں۔

اس تصویر کو ملٹی میڈیا آرٹسٹ با ڈیل نے تیار کیا ہے۔ اس تصویر میں گیند گھومتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

ایلس کا کہنا ہے کہ یہ جف نہیں ہے بلکہ باکل ساکت تصویر ہے۔ اس تصویر کو اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ دماغ کو دھوکہ دیتی ہے اور اسی وجہ سے یہ گیند حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

دماغ

دماغ کیسے دھوکہ کھاتا ہے؟

ایلس نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے ’دماغ دھوکہ اس وقت کھاتا ہے جب وی 4 مکمل ہوتا ہے اور وی 5 اپنا کام شروع کرتا ہے۔‘

لیکن ایلس نے بجائے یہ سمجھانے کے کہ یہ تصویر حرکت کرتی ہوئی کیوں نظر آتی ہے انھوں نے چند مزید سوالات اٹھائے۔ وی 5 اور وی4 کیا ہیں اور ان کا ہمارے دماغ سے کیا تعلق ہے؟

’وی 5 دماغ کا وہ حصہ ہے جو حرکت کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ وی 4 رنگ اور شکل پہنچاننے میں مدد کرتا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’اس دوہرے فنکشن کے باعث ہمیں یہ دھوکہ ہوتا ہے۔‘

ایلس کی ٹویٹس پر آرٹسٹ با ڈیل نے مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔

اگر آپ کو ان تصاویر میں کوئی حرکت نظر نہیں آ رہی تو عین ممکن ہے کہ آپ یہ تصاویر بڑی سکرین پر نہیں دیکھ رہے۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp