مجھے ہر چیز کے لیے لڑنا پڑتا ہے: کنگنا رناوت


کنگنا رناوت

کنگنا ماڈلِنگ سے فلموں میں آئی تھیں

بالی وڈ دادکارہ کنگنا روناوت اپنے منھ پھٹ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ چاہے بالی وڈ میں اقربا پروری کا معاملہ ہو، ان کے افیئرز ہوں یا پھر می ٹو مہم کنگنا نے ہمیشہ دل کھول کر بات کی۔

مجھے مردوں سے نفرت نہیں ہے: کنگنا

عمران خان کے نام کنگنا رناوت کا پیغام

بچہ کوئی ’پپی‘ یا ‘پلہ‘ نہیں ہوتا: میرا راجپوت

کنگنا اور رتک کے تنازعے میں روز نیا موڑ

اپنی آنے والی فلم ‘منی کارنیکا، دی کوئن آف جھانسی’ کی شوٹنگ ختم ہونے کے موقع پر ایک پارٹی میں کنگنا نے بتایا کہ کس طرح ان کی زندگی ایک جدو جہد رہی ہے۔

کنگنا کا خیال تھا ان کی زندگی اور جھانسی کی رانی کے حالات تقریباً ایک جیسے تھے۔ کنگنا کہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کسی کو بھی ایسی زندگی ملے۔

کنگنا کہتی ہیں کہ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں مجھے ہر چیز کے لیے لڑنا پڑا ہے۔

کنگنا نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ انہیں کسی خان کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں جن کے بل بوتے پر وہ شہرت حاصل کریں۔

انڈسٹری میں سب سے زیادہ فیس لینے والی ہیروئنز میں سے ایک کنگنا کے پاس فی الحال تو کام کی کمی نہیں ہے اور کسی بھی اے لِسٹ ہیروئن کے طرح ان کے پاس تین سے چار بڑی فلمیں ہیں۔ منی کارنیکا کے بعد کنگنا فلم مینٹل ہے کیا میں مصروف ہو جائیں گی۔

کنگنا کو بچپن سے ہی اس بات پر اعتراض رہا تھا کہ ان کے پاپا ان کے بھائی کے لیے گن او ران کے لیے گڑیا کیوں لاتے ہیں۔ کنگنا ہمیشہ ہی ہی باغی رہیں اور والدین کے ساتھ ناراض ہو کر چھوٹی سی عمر میں ہی گھر چھوڑ کر دلی اور پھر ممبئی چلی آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کچھ جھیلا وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور یا ان کے بچے وہ سب کچھ دیکھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp