آئیڈیل قسم کا فرائی انڈہ کیسے بن سکتا ہے؟


فرائی انڈہ بنانے کا بہترین طریقہ معروف شیف نے بتادیا، اب آپ کا انڈہ کبھی خراب نہ ہوگا

 

انڈہ فرائی کرتے ہوئے اسے یوں پکانا کہ ہر حصہ مساوی طور پر فرائی ہو تقریباً ناممکن کام ہے۔ عموماً یہ ہوتا ہے کہ کناروں سے یہ زیادہ پک جاتا ہے اور بعض اوقات جل بھی جاتا ہے۔ آسٹریلوی شیف رچرڈ کورنش نے اس مسئلے کا آسان حل بتا دیا ہے، جو ناصرف انڈے کو بہترین فرائی کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ متوازن حرارت میں پکا یہ انڈہ زیادہ لذیذ بھی ہوتا ہے۔

رچرڈ کہتے ہیں کہ اس کے لئے آپ کو بیکنگ پیپر درکار ہے۔ یہ وہ کاغذ ہے جو بیکنگ میں عام استعمال ہوتا ہے اور بلند درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ انڈہ فرائی کرنے سے پہلے فرائنگ پین میں بیکنگ پیپر رکھیں۔ اس کے کناروں کو آپ اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق فولڈ کر سکتے ہیں۔ اس میں ہلکا سا کوکنگ آئل ڈالیں، اور بہتر ہے کہ مکھن یا زیتون کا تیل استعمال کر لیں۔ حرارت زیادہ نہیں ہونی چاہیے، کوشش کریں کہ درمیانی حرارت رہے۔

اب اس میں انڈہ توڑ کر ڈالیں اور رچرڈ کا مشورہ ہے کہ فرائنگ پین کو اوپر سے ڈھک دیں۔ ایک تو بیکنگ پیپر کی وجہ سے انڈے کے کنارے ضرورت سے زیادہ نہیں پکیں گے اور رچرڈ کہتے ہیں کہ اُن کا تجربہ ہے کہ فرائنگ پین کو ڈھک دینے سے انڈہ بہتر طور پر فرائی ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).