فرنس آئل سستا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان


\"farmasبجلی کی قیمتوں میں کمی کے آثار اور روشن ہو گئے ، ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل 2 ہزار 223 روپے فی ٹن سستا ہو گیا۔ ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل 2 ہزار 223 روپے کی کمی سے 23 ہزار 784 روپے فی ٹن ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ فرنس آئل 26 ہزار 7 روپے فی ٹن میں درآمد کیا جا رہا تھا۔ ایک سال کے دوران درآمدی فرنس آئل 7 ہزار 424 روپے فی ٹن سستا ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخ کم ہونے سے ایک جانب تو حکومت کو سبسڈی کی مد میں کم پیسے خرچ کرنے پڑے گے جبکہ عوام کو بھی سستی بجلی ملنے کی ا±مید ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments