بیگم کو خودکشی پر تیار کرنے والا شوہر گرفتار، یہ کام کس لالچ میں کیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

 

لالچ بُری بلا ہے اور بعض انسان تو اس قدر لالچی ہوتے ہیں کہ اپنی ہوس کے ہاتھوں خود بھی بر باد ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی زندگیاں بھی برباد کر دیتے ہیں۔ آسٹریلوی پادری گراہم مورانٹ ایک ایسی ہی عبرتناک مثال ہے، جس نے اپنی بیوی کے نام انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے اُسے خودکشی پر تیار کیا تا کہ وہ اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے دنیا سے رخصت ہو جائے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پادری گراہم مورانٹ اپنا نیا مذہبی سلسلہ قائم کرنے چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے اسے بھاری فنڈز درکار تھے۔ اس کی بیوی جینفر مورانٹ نے ایک بڑی انشورنس پالیسی لے رکھی تھی اور اس کی موت کی صورت میں انشورنس کی رقم اس کے شوہر یعنی گراہم کو ملنی تھی۔ بدبخت شخص نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے اپنی بیوی کو خودکشی پر آمادہ کرنا شروع کر دیا اور بالآخر اپنے شیطانی مقصد میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گراہم نے اپنی مذہبی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سادہ لوح بیوی کی ذہن سازی کی اور اسے خودکشی پر آمادہ کیا۔ وہ گراہم کے کہنے پر خود ایک ہارڈ وئیر سٹور سے خودکشی کے لئے کچھ اشیاء خرید کر لائی اور پھر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

جب اس واقعے کی تحقیقات کی گئیں تو خاتون کی خود کشی میں اس کے شیطان صفت شوہر کا کردار کھل کر سامنے آ گیا۔ عدالت کی جانب سے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔