سپر سٹار کمرشل فلموں میں کام کو ترجیح دیتے ہیں: کرینہ


\"karina\"بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ سنیما کے کامیاب اداکاروں میں سے بہت کم ہی ایسے ہیں جو ’اڑتا پنجاب‘ جیسے بامقصد موضوعات پر مبنی فلمیں کرتے ہوں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا ’فلم اڑتا پنجاب میں بھلے ہی میرا کردار کافی چھوٹا ہو لیکن اس فلم کا آج کے دور کے حوالے سے ایک مقصد ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے جیسے اداکار اس قسم کے بامقصد موضوعات پر مبنی فلمیں نہیں کرتے‘۔کرینہ کا مزید کہنا تھا ’سپرسٹارز کی زیادہ کوشش یہی رہتی ہے کہ وہ کمرشل فلموں میں کام کریں، میں نے خود ایسا بہت کیا ہے‘۔
ایک طرف جہاں کرینہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ چھوٹے کردار نہیں کرتیں، وہیں ان کا کہنا تھا کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں دیا جانے والا پیغام اتنا متاثر کن تھا کہ انہوں نے فلم میں مختصر کردار قبول کرلیا۔35 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اس فلم میں ایک ڈاکٹر کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔
کرینہ نے انکشاف کیا کہ ’فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ایک نہایت مضبوط پیغام دیا گیا ہے اور اس میں میرا کردار کافی چھوٹا ہے، لیکن اس کا پیغام کافی اچھا ہے اور میں چاہتی تھی کہ اپنے مداحوں کے لیے کسی اچھے کام کا بھی حصہ بنوں‘۔
اس فلم کی ہدایات ابھیشک چوبے نے دی ہیں، کرینہ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس فلم کی بہت تیاری کی تھی اور وہ جانتے تھے کہ فلم کو کیسے بنانا ہے اور اداکاروں کو کیسے پیش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سنسر بورڈ نے پہلے اس فلم میں موجود نازیبا الفاظ کی بنیاد پر اس کے 89 مناظر حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے سنسر بورڈ کے مطالبے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس میں سے صرف ایک سین حذف کرنے کا حکم دیا۔
اس حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا ’میں بے حد خوش ہوں، ہم لوگوں نے اس فلم میں بے حد محنت کی ہے جو اب سکرین پر نظر آئے گی‘۔
فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی کہانی ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر مبنی ہے جس میں شاہد کپور، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔فلم 17 جون کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments