آئی ایس پی آر کے میڈیا سیل کو مانیٹر کیا جائے: عاصمہ جہانگیر


\"asmaسماجی کارکن اور ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے میڈیا سیل کو مانیٹر کیا جائے۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیر اطلاعات ونشریات کی جانب سے عدالتی حکم عدولی کے خلاف حامد میر، چیئرمین پیمرا اور دیگر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
ایڈوکیٹ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ہم حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے آئے ہیں لیکن پاک فوج کے میڈیا سیل کے بارے میں بھی بات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے لیے ہمیشہ بجٹ کا بہت بڑا حصہ مختص کیا جاتا ہے لیکن اب یہ دفاعی بجٹ ملک میں سیاست دانوں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ آئی ایس پی آر سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہے اور آئی سی پی آر کے ٹوئٹس سوشل میڈیا میں اہم موضوع بحث بن گئے جو بہت سے لوگوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نوٹس لے کہ آئی ایس پی آر کس ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیا سیل چلا رہا ہے۔جس پر عدالت نے عاصمہ جہانگیر کو آئی ایس پی آر میڈیا سیل کے حوالے سے پیٹشن دائر کرنے کی ہدایت کی۔
صحافی اسد کھرل کی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر کی جانب سے حکومتی میڈیا سیل سنبھالنے کے حوالے سے پیٹشن دائر کرنے کے ردعمل میں ایڈوکیٹ عاصمہ جہانگیر نے عدالت میں آئی ایس پی آر کے میڈیا سیل کی نگرانی کرنے کی استدعا کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments