پابندیوں کے ساتھ ایران کی جنگی مشقیں


ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آعاز کیا ہے جس کا نام ’آسمانوں کے محافظ 97‘ رکھا گیا ہے۔

ان مشقوں میں ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حائل فضائی دفاعی نظام‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا پر نشر ہونی والی رپورٹس میں خورداد میزائل دفاعی نظام سوئم کو صوبہ سمنان میں دکھایا گیا ہے۔ اس دفاعی نظام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ کم اور درمیانی رینج پر مار کرنے والا نظام ہے جو کہ بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں سراج یا صادق 10 ڈیفنس نظام کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’آسمانوں کے محافظ 97‘ مشقوں کے ترجمان ریئر ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار کیے گئے تلاش اور خورداد مازائل نظام کو ان مشقوں میں ٹیسٹ کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا کہ مزید دفاعی نظام ان مشقوں میں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ایران

EPA/IRANIAN ARMY OFFICE HANDOUT

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp