نیل پالش کے ساتھ نماز نہیں ہوتی: دارالعلوم دیوبند


بھارت کی سب سے بڑی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے نیل پالش کے حوالے سے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیل پالش کے ساتھ نماز نہیں ہوتی ۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نیل پالش کا استعمال غیر اسلامی عمل ہے۔ ا س کے بجائے خواتین اپنے ناخنوں کے لئے مہندی کا استعمال کریں۔

دارالعلوم دیوبند کے مفتی اسرار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فتویٰ جاری ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اسلام خواتین کو زینت اختیار کرنے سے نہیں روکتا ۔اگر کوئی خاتون نیل پالش لگا کر نماز پڑھتی ہیں تو اس کی نماز نہیں ہوتی ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ناخنوں سے نیل پالش پوری طرح نکال دیں۔

مفتی اسرارنے مزید کہا کہ نیل پالش سے وضو مکمل نہیں ہوتا کیونکہ نیل پالش پانی کو ناخنوں تک پہنچنے نہیں دیتا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ نیل پالش کو پوری طرح صاف کریں ۔ اسی طرح خواتین اور مردوں کے لیے ناخن بڑھانا بھی غیراسلامی فعل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).