پہلا ایک روزہ میچ: نیوزی لینڈ استحکام کی تلاش میں


راس ٹیلر

سینیئر بلے باز راس ٹیلر شاٹ کھیلتے ہوئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے تھوڑی دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے 24 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔ کریز پر سینیئر بلے باز راس ٹیلر 26 رنز بنا کر اور لیتھم 9 رنز بنا کر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے چوتھے اوور میں اوپنر جارج ورکر کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا دیا۔

اس کے بعد کولن منرو نے جارحانہ انداز میں سٹروک کھیلنا شروع کر دیے۔ ان کا شاہین کی گیند پر سلپ میں ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا، تاہم شاہین نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے ہی اوور میں انھیں ایل بی ڈبلیو کروا دیا۔ منرو نے 27 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے، تاہم وہ شاداب خان کی ایک گیند پر حفیظ کو کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان نے اس میچ میں جنید خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32492 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp