اپنے کمپیوٹر پہ بیٹھے بیٹھے سمندر کی تہہ میں ڈوبا جہاز دریافت کرنے والا آدمی


آدمی نے سمندر کے نیچے چھپا ہوائی جہاز ڈھونڈ لیا، دیکھ کر ماہرین بھی حیران پریشان رہ گئے


کوئی بدقسمت ہوائی جہاز سمندر میں گر جائے تو اس کی تلاش کوئی آسان کام نہیں۔ سینکڑوں افراد اور جدید ترین مشینری کو تلاش کے کام پر لگایا جاتا ہے اور عموماً طویل انتظار کے بعد ہی طیارے کے ملبے کا سراغ ملتا ہے۔ تو ایسے میں یہ بات یقیناً بہت حیرتناک ہے کہ ایک صاحب نے گوگل ارتھ کے ذریعے گھر بیٹھے سمندر میں ڈوبے ہوائی جہاز کا سراغ لگالیا ہے۔

دی مرر کے مطابق 55 سالہ رابرٹ مورٹن کا کہنا ہے کہ وہ ایڈنبرا کے ساحلی علاقے کی تصاویر گوگل ارتھ پر دیکھ رہے تھے کہ جب انہیں ایک تصویر نے حیران کردیا۔ یہ سمندر کی تہہ میں پڑے ہوائی جہاز کی تصویر تھی جو بڑی حد تک واضح نظر آرہی تھی۔ دی مرر سے بات کرتے ہوئے رابرٹ کا کہنا تھا ”پیر کے روز میں گوگل ارتھ پر ایڈنبرا کے ساحلی علاقوں کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر اس تصویر پر پڑی۔ اس میں ایک ہوائی جہاز کو دیکھا جارہا تھا جو سمندر کے اندر دکھائی دے رہا تھا۔ یہ بہت ہی حیران کن بات تھی۔ یقینا یہ ہوائی جہاز سمندر کی تہہ میں پڑا ہے۔“

رابرٹ جس سمندری علاقے کی بات کر رہا ہے وہ ایڈنبرا کے ائیرپورٹ سے تقریباً 9 میل کی دوری پر ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام کو اس بات کی خبر کر دی ہے اور گوگل ارتھ کا سکرین شاٹ بھی بھیج دیا ہے تا کہ اس معاملے کی چھان بین کی جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).