تمباکو نوشی کی عادی اور ذیابیطس کا شکار خواتین میں دل کے عارضے کا خطرہ زیادہ


ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ ایسی خواتین جو ذیابیطس یا بلند فشار خون کا شکار ہیں اور وہ تمباکو نوشی بھی کرتی ہیں ان میں ایسے ہی حالات کا شکار مردوں ک نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے بی ایم جے میں لکھا کے خواتین کو بھی مردوں کی طرح علاج اور سگریٹ چھڑانے کے لیے مدد دی جانی چاہیئے۔

ڈاکٹروں کو بھی خطرے کا شکار خواتین مریضوں کی نشاندہی میں بہتر ہونا چاہیے۔

تاہم اب بھی دل کے دورے کا شکار ہونے والے مردوں کی تعداد اب بھی عورتوں سے تین گنا ہے۔

اسی بارے میں

دل کے دورے پر خواتین کے لیے مردوں کی نسبت کم علاج

’جان لیوا امراض قلب کی وجہ بننے والے جینز مل گئے‘

آکسفرڈ یونیورسٹی کے محققین کے اس مطالعے میں 40 سے 69 سال کی عمر کے پانچ لاکھ افراد کی معلومات کا جائزہ لیا گیا جو سب یو کے بائیو بینک ڈیٹا بیس میں شامل تھے۔

سات سال کے عرصے میں 5081 افراد کو پہلی مرتبہ مرتبہ دل کا دورہ پڑا اور ان میں سے تین میں سے ایک عورت تھی۔

اگرچہ ہر عمر کی خواتین میں مردوں کی نسبت دل کے عارضے کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن ایک خاص طرح کے خطرے کی وجہ سے خواتین پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین میں ان خواتین کی نسبت دل کے عارضے کے امکانات تین گنا ہوتے ہیں جو سگریٹ نوش نہیں ہیں۔ تاہم مردوں میں تمباکو نوشی صرف دل کے عارضے کے امکان کو دوگنا کر دیتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ یہی خطرے خواتین میں 83 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ذیابیطس مردوں کی نسبت خواتین میں دل کے عارضے کے خطرے پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں جان پائے کے ان علامات کا اثر مخصوص جنس پر ہی کیوں ہوتا ہے تاہم ان کے پاس کچھ نظریات ہیں۔

Woman clutching heart

اس کی ایک وجہ حیاتیاتی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کا تعلق عموماً غیر معیاری کھانے اور طرز زندگی سے ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ اس کا مردوں کی نسبت خواتین کی صحت پر مختلف اثر پڑتا ہو۔

لیکن مطالعے مںی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کو عموماً اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ دل کے عارضے کے خطرے سے دوچار ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے سبھی مناسب علاج نہیں ملتا۔

اس سے منسلک ایک اور اداریہ میں محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ مردوں میں دل کے عارضے کے امکانات خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں تاہم برطانیہ میں دل کا عارضہ خواتین کے لیے زیادہ جان لیوا ثابت ہوا ہے۔


یہ بھی پڑھیے

جلن دور کرنے کی دوا سے دل کے دورے کا خطرہ کم

’عارضہ قلب کے اشارے نظرانداز کیے جاتے ہیں‘

دل کے دورے کی علامات

  • سینے میں درد: سینے کے درمیانی حصے پر دباؤ، کھچاؤ یا سکڑنے کی کیفیت ہونا
  • جسم کے دوسرے حصوں میں درد: ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ درد آپ کے سینے سے پھیلتا ہوتا بازوؤں تک جا رہا ہے(عموماً بائیں بازو میں)، جبڑے ، گردن، کمر اور پیٹ میں بھی
  • سر چکرانا
  • پسینا آنا
  • سانس اکھڑنا
  • کمزوری محسوس کرنا
  • بے چینی محسوس کرنا
  • کھانسی یا سانس کے ساتھ آواز آنا

اگرچہ دل کے دورے کے دوران سینے میں ہونے والا درد شدید ہوتا ہے تاہم کچھ لوگوں میں یہ نسبتا ہلکا بھی ہوتا ہے جیسے بد ہضمی میں ہوجاتا ہے۔ بعض واقعات میں تو سینے میں درد ہوا ہی نہیں خاص طور پر خواتین میں ، پوڑھے افراد میں یا ذیبیطس کے مریضوں میں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp