ابوظہبی: پاکستان کو پہلی کامیابی جلد ہی مل گئی


منرو

شاہین شاہ آفریدی نے کولن منرو کی وکٹ حاصل کی

ابوظہبی میں تین کرکٹ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت کریز پر کین ولیمسن اور جارج وورکر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ ‌کی جانب سے کومن منرو اور جارج وورکر نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی دوسرے ہی اوور میں مل گئی جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کولن منرو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ نے ان کا ایک خوبصورت کیچ لیا۔

نیوزی لینڈ نے وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس نے پہلا ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنید خان پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث اس سیریز کے مزید میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بدھ کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی وجہ سے پاکستان 47 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ‌کے 267 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی ساری ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوکلین سویپ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp