رنویر اور دیپکا کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے


رنویر

بالی وڈ سپر سٹارز دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ اٹلی کی ریزارٹ میں بدھ کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور اس تقریب میں اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔

ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کے لیے شادی سے قبل نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ تین بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں بلاک بسٹر فلمیں ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘پدماوات’ شامل ہیں۔

فوربز جریدے کے ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دونوں فنکاروں نے تقریباً دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے تھے۔

شادی کی یہ تقریب اسی روز منعقد ہو رہی ہے جس روز سنہ 2013 میں دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ پہلی فلم ’گولیوں کا راس لیلا رام لیلا‘ ریلیز ہوئی تھی۔

https://twitter.com/bbcasiannetwork/status/1062006414602854400


اگرچہ صحافیوں کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود انٹرٹینمنٹ کے جریدوں اور اخباروں تک شادی کی تیاریوں کی تصاویر پہنچ چکی ہیں۔

https://twitter.com/spiceofi/status/1062579516244180992


https://twitter.com/janatakoawaz/status/1062579090069188611


https://twitter.com/caravan_alive/status/1062574320139014144


لوگ بظاہر ان تصاویر کے منتظر ہیں جو تقریب میں شریک مہمانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ مبینہ طور پر دیپکا اور رنویر نے مہمانوں کو شادی کی کسی بھی تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کیا ہے۔

ایک تصویر گلوکارہ ہرش دیپ کور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، کچھ ہی دیر بعد انھوں نے وہ تصویر ہٹا دی لیکن اس سے پہلے ہی اس کے سکرین شاٹس لیے جا چکے تھے۔

https://twitter.com/MumbaiMirror/status/1062565965089701888


اسی قسم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ رنویر سنگھ نے ایک گھٹنے پر بیٹھتے ہوئے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے ایک جذباتی تقریر کی، اور اس جوڑے نے مہمانوں سے گزارش کی کہ وہ شادی کے تحائف میں دیپکا کے ذہنی صحت کے ادارے کو چندہ دیں۔

یہ افواہیں بھی ہیں کہ دونوں فنکاروں کے گذشتہ چھ برس سے قریبی تعلقات قائم تھے، اور رواں سال کے آغاز تک انھوں نے اس تعلق کے بارے میں باضابطہ طور پر کسی کو نہیں بتایا تھا۔

اس شادی کے حوالے سوشل میڈیا پر بھی خاصا جوش ہے:

https://twitter.com/dunde_p/status/1062580567835885569


https://twitter.com/ranjeetjena3281/status/1062575901936967680



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp